9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:19
لاہور ، الطاف حسین پابندی کیس کی سماعت ملتوی ،چیئرمین پیمرا طلب
جیو نیوز - لاہور ......لاہور ہائی کورٹ نے ایم کیو ایم کے سربراہ الطاف حسین کی تصاویر اور تقاریر کی نشرواشاعت پر پابندی کیس میں چیئرمین پیمرا کو طلب کر لیا ،سماعت آئندہ جمعے تک ملتوی کر دی گئی ۔
الطاف حسین کیس کی سماعت وکلا ءکی سپریم کورٹ میں مصروفیت کے باعث ملتوی کی گئی ،گذشتہ سماعت پر الطاف حسین کی جانب سے بیان حلفی جمع کرایا گیا تھا ، جواب میں درخواست گزار نےبھی بیان حلفی جمع کرا یا جس میں موقف اختیار کیا ہے کہ الطاف حسین کا بیان حلفی جھوٹا اور قانون کے مطابق درست نہیں۔
عدالتی حکم کے باوجود میڈیا پر الطاف حسین کے بیانات اور تصاویر نشر اور شائع کی جارہی ہیں ،عدالت نےچیئرمین پیمرا کو طلب کرتے ہوئے سماعت 16 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔