تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:51

کراچی:ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ کے تبادلہ پر حکم امتناع جاری

جیو نیوز - کراچی.......سندھ ہائیکورٹ میں ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ عمران چشتی کے تبادلہ پر حکم امتناع جاری کردیا۔

درخواست گذار عمران چشتی نے عدالت کوبتایا کہ ڈپوٹیشن کے نام پر مجھے انتقامی کارروائی کا شانہ بنایا جارہاہے۔ میرا کیس ڈپوٹیشن اور انضمام کے زمرے میں نہیں آتا۔سندھ ہائیکورٹ میں ناظم امتحانات انٹرمیڈیٹ بورڈ عمران چشتی کے تبادلہ پر حکم امتناع جاری کردیا۔

عدالت نے حکم دیا کہ عدالت کی اجازت کے بغیر ناظم امتحانات کا تبادلہ کراچی سے باہر نہ کیا جائے۔عدالت نے 13اکتوبر کےلیے چیف سیکریٹری سندھ و دیگر کو نوٹس جاری کردیے۔درخواست کی سماعت جسٹس منیب اختر کی سربراہی میں دورکنی بینچ نے کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.