تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:43

متحدہ اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفے واپس لینے پر تیار، فیصلہ ہوگیا

جیو نیوز - اسلام آباد....... متحدہ قومی موومنٹ اسمبلیوں اور سینیٹ سے استعفے واپس لینے پر تیار، فیصلہ ہوگیا، حکومت اور متحدہ قومی موومنٹ کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوگئے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کہتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ کے سینیٹر پیر کو استعفے واپس لے لیں گے، باقی معاملات بھی طے ہوجائیں گے۔

اسلام آباد میں ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کے ہمراہ پریس کانفرنس میں اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم کے ارکان پارلیمنٹ کے استعفے موثر نہیں، ہماری حکومت مفاہمت پر یقین رکھتی ہے، ایم کیو ایم ایک سیاسی جماعت ہے اور سندھ میں اسکا کردار ہے۔

ایم کیو ایم رہنما فاروق ستار کا کہنا تھا کہ ان کی جماعت نے مجبوری میں استعفے دیئے تھے ، حکومت نے شکایات ازالہ کمیٹی بنانے کا یقین دلایا ہے جس پر معاہدہ بھی ہورہا ہے اور وہ بھی اگلے ہفتے سے اسمبلیوں سے استعفے واپس لینا شروع کردیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.