9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:47
کوئی مائی کا لال شیر کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، سعد رفیق
جیو نیوز - لاہور........ ن لیگ کے رہنما اور وزیرِ ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ کوئی مائی کا لال شیر کا مقابلہ نہیں کرسکتا ، عمران خان جھوٹ بولنا چھوڑ دیں ، اب بڑے ہو جائیں۔
لاہور میں ن لیگ کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے سعد رفیق کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے ملک کو ناقابل تسخیر بنایا، یہ کیسے لیڈر ہیں جو ملک کی خوشحالی کے آگے دھرنا شروع کردیتے ہیں، دھرنے دے کر ملک کو تماشا بنایا گیا۔