تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
9 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 21:47

پالپا نے غیر مشروط طور پر معافی مانگ لی

جیو نیوز - اسلام آباد....... پی آئی اے انتظامیہ اور پائلٹوں کی تنظیم پالپا کے درمیان تنازع ختم ہوگیا، فریقین نے 10 نکات پر اتفاق کرلیا ہے، 15 دن کے اندر معاہدہ ہو گا، پالپا نے ہڑتال نہ کرنے کی یقین دہانی بھی کرا دی اور غیر مشروط طور پر معافی بھی مانگ لی۔

پالپا اور پی آئی اے انتظامیہ میں 9 روز سے جاری تنازع کا حل نکل آیا، پالپا کے کچھ مطالبات منظور ،، کچھ مسترد ہو گئے، 10نکات پراتفاق ہوگیا، پالپانےغیرمشروط معافی بھی مانگ لی۔

پالپا ڈائریکٹرفلائٹ آپریشن کو فوری ہٹانے کے مطالبےسےدستبردار، نئے پائلٹس کی بھرتی میں پالپاکی مشاورت شامل ہو گی، پی آئی اے اور پالپا میں نیا ورکنگ ایگریمنٹ ہوگا، پی آئی اے انتظامیہ اور پالپا میں یہ سب کچھ طے پایا، سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کابینہ سیکریٹریٹ کے اجلاس میں۔

پالپاانٹرنیشنل ایوی ایشن کولکھاگیاخط بھی واپس لینے پر آمادہ ہو گئی، پائلٹس کی سنیارٹی اتفاق رائے سے طے کی جائے گی، پائلٹس اپنے متعلق کسی انکوائری کے خلاف اپیل کر سکیں گے، فیصلہ 15دن میں ہوگا، پالپا کے ایک پائلٹ کو چیئرمین پی آئی اے کا معاون خصوصی مقرر کیا جائے گا۔

پالپا کے جو تین مطالبات مسترد کیے گئے ہیں ان میں پی آئی اے ملازمین کے لیے ایئر ٹکٹ پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کا خاتمہ ،خلیجی ممالک کے لیے پی آئی اے کی پروازوں میں اضافہ اور سول ایوی ایشن پالیسی میں تبدیلی شامل تھی۔

کمیٹی نے سفارش کی ہے کہ ہڑتال کرنے والے پائلٹس کے خلاف انتقامی کارروائی نہ کی جائے، چیئرمین پی آئی اے کی عدم شرکت پر اجلاس کے آغاز میں پوری کمیٹی نے احتجاجاً واک آؤٹ بھی کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.