10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:20
بلاول بھٹوزرداری کی اوکاڑہ میں انتخابی کیمپ پرفائرنگ کی مذمت
جیو نیوز - کراچی...... پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اوکاڑہ میں پیپلزپارٹی کےانتخابی کیمپ پرفائرنگ کی مذمت کی ہے ۔
بلاول بھٹو زرداری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسلم چنا سمیت پارٹی کے 3 کارکنوں کےقتل کی مذمت کرتےہیں ۔ ہرالیکشن میں مخالفین کابھرپورمقابلہ کریں گے ۔