تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:36

کراچی:مختلف علاقوں سے 13افراد کو حراست میں لے لیا گیا

جیو نیوز - کراچی......شہر کے مختلف علاقوں میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائیوں میں 13 افراد حراست میں لے لیے گئے۔

ذرائع کے مطابق ملیر کے علاقے ماڈل کالونی میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں نے گھر پر چھاپا مار کر 3 مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا۔ اجمیر نگری رحمانیہ موڑ کے قریب بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کارروائی میں 7افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔ زیر حراست افراد کو تفتیش کے لئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔

اُدھر رنچھوڑ لائن میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے چھاپا مار کارروائی کی ہے جس کے دوران سیاسی جماعت سے تعلق رکھنے والے ٹارگٹ کلر فیصل عرف ماما کو گرفتار کر لیا گیا۔

شریف آباد اور شاہ فیصل کالونی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 2 افراد کو حراست میں لے لیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.