تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:59

طالبان مذاکرات کیلیےپاکستان کی افغانستان کوپیشکش کاعلم نہیں،امریکا

جیو نیوز - واشنگٹن......امریکا نے کہاہے کہ طالبان سےمذاکرات کے لیے مصالحتی کوششوں میں پیش رفت نظر نہیں آتی، پاکستان کی جانب سے تعاون کی حالیہ پیشکش کا علم نہیں۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی کا ہفتے وار پریس بریفنگ میں کہنا تھا کہ پاکستان کی جانب سے افغانستان کو طالبان سے مذاکرات میں تعاون کی پیشکش کا علم نہیں، کیونکہ یہ عمل آگے بڑھتا نظر نہیں آرہا، تاہم امریکا کی خواہش اب بھی برقرار ہے کہ افغان قیادت میں مصالحتی کوششیں آگے بڑھیں ۔

انہوں نے کہا کہ مصالحتی عمل نہ صرف افغانستان بلکہ پورے خطے کے لیے ضروری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.