10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:15
کراچی میں موسم جزوی ابرآلود رہنے کا امکان
جیو نیوز - کراچی ......کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کبھی مکمل کبھی جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 سے 35 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔
ہوا میں نمی کا تناسب 59 فیصد ہے جبکہ جنوب مغرب سے ہوائیں 10 سے 12کلو میٹر فی گھنٹا کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ رات کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔