10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:47
رحیم یار خان کی 3 یو سی میں پیپلز پارٹی کے پینل بلامقابلہ منتخب
جیو نیوز - رحیم یار خان........رحیم یار خان کی تین یونین کونسلوں میں پیپلزپارٹی کے پینل بلامقابلہ منتخب ہوگئے رحیم یار خان میں تیسرے مرحلے میں تین دسمبر کو بلدیاتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
تاہم کسی امیدوار کے کاغذات نامزدگی جمع نہ کرانے کے باعث یونین کونسل جمال دین والی سے سابق گورنر مخدوم سید محمود کے صاحب زادے مخدوم زادہ سید علی محمود اپنے پورے پینل سمیت بلامقابلہ کامیاب ہوگئے۔
یونین کونسل اقبال نگر سے پیپلزپارٹی کےامیدوار حبیب احمد جھلن پورے پینل سمیت بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں، دوسری جانب یونین کونسل بھٹہ واہن سے بھی پیپلز پارٹی کے امیدوار سردار یاسر نواز ڈاہر بلامقابلہ کامیاب ہوگئے ہیں۔