10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:3
فیصل آباد :بیرون ملک نوکری دلانے کا جھانسہ دے لوٹنے کی شکایت
جیو نیوز - فیصل آباد.........فیصل آباد میں ایف آئی اے کی ٹیم کابیرون ملک نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر رقوم بٹورنے کی شکایت پرنجی ٹریول ایجنسی کے دفتر پر چھاپا ، سیکڑوں پاسپورٹ قبضہ میں لے کر چار افراد کو حراست میں لے لیا۔
ایف آئی اے ذرائع کے مطابق شہریوں نے ایک نجی ٹریول ایجنسی کی جانب سے ویزا لگوا کر بیرون ملک نوکری دلانے کا جھانسہ دے کر فراڈ کی شکایت کی تھیں ۔ تحقیقات میں ٹریول ایجنسی کے پاس بیرون ملک کسی بھی کمپنی سے ورک فورس کی کوئی ڈیمانڈ نہیں پائی گئی،جس پر ایف آئی اے کی ٹیم نے چھاپا مار ا تو ٹریول ایجنسی کے دفتر سے سیکڑوں پاسپورٹ برآمد ہوئے۔
پاسپورٹ دیگر دستاویزات اور ریکارڈ قبضہ میں لے کر دفتر میں موجود چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔