10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:59
عامر خان کے خلاف کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی
جیو نیوز - کراچی.......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنما عامر خان کے خلاف کیس کی سماعت 30 اکتوبر تک ملتوی کردی۔عدالت نےعامر خان کے خلاف کیس کی سماعت جج کی عدم موجودگی کے باعث ملتوی کی گئی۔
عامر خان کے خلاف نائن زیرو میں دہشتگردوں کو پناہ دینے کا الزام عائد ہے۔ انسداد دہشت گردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عامر خان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔
ایم کیو ایم کے سینیٹ کے استعفوں پر بات چیت جاری ہےاگرتحفظات دور کردیے جائیں تو ان کی جماعت قومی اور صوبائی اسمبلیوں سے بھی استعفے واپس لے لے گی۔