10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:31
بہاول پور میں حفاظتی ویکسین سےدو بچوں کی ہلاکت
جیو نیوز - بہاول پور.......بہاول پور میں حفاظتی ویکسین سےدو بچوں کی ہلاکت پر پردو ویکسینیٹر اورایک سنیٹری انسپکٹر کے خلاف مقدمہ درج کرکے تینوں کو گرفتار کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق مقدمہ ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرخیرپورٹامیوالی ڈاکٹرغلام شبیر کی مدعیت میں تھانا عنایتی میں درج کیا گیا،گرفتار دو ویکسینیٹرز اور سینٹری انسپکٹر سے ڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں سمیت ڈاکٹروں کی ٹیم نے تفتیش کی ۔
دو روز قبل بستی شیخ واھن میں حفاظتی ویکسین کے بعد دو بچے انتقال کرگئے تھے اوردرجنوں بچوں کی حالت خراب ہوگئی تھی ۔ بچوں کی موت کےبارے میں تحقیقات کےلئےڈبلیو ایچ او اور یونیسف کے نمائندوں سمیت 4 ڈاکٹروں کی ٹیم نےمتاثرہ بستی میں صورتحال کا جائزہ لیا تھا۔