تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:3

ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں،وزیراعلیٰ پنجاب

جیو نیوز - لاہور.....پنجاب کےوزیراعلیٰ محمدشہبازشریف کاکہناہےکہ وزیراعظم محمدنواز شریف کی قیادت میں ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے کوشاں ہیں ،توانائی بحران اور انتہاپسندی کاخاتمہ کرکےملک کو ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن کریں گے۔

پاکستان میں سعودی سفیرعبداللہ مرزوک الزہرانی سے گفتگو کرتے ہوئےوزیراعلیٰ پنجاب نےکہاکہ پاکستان اورسعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں،سعودی عرب نےمشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا۔

شہبازشریف کاکہناتھاکہ پاکستان سعودی عرب کےساتھ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،انہوں نے سانحہ منیٰ پر دلی دکھ کااظہارکیا،سعودی سفیر عبداللہ مرزوک الزہرانی کاکہناتھاکہ سعودی عرب پاکستان کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے،وزیراعلیٰ شہباز شریف نے صوبہ پنجاب میں ترقی و خوشحالی کے نئے باب رقم کئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.