تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:35

کراچی کے ساتھ ملک بھر کی روشنیاں بھی بحال کریں گے،وزیراعظم

جیو نیوز - لاہور......وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ کراچی کے ساتھ ملک بھر کی روشنیاں بھی بحال کریں گے، اندھیرے چھٹ جائیں گے، ماضی کے منصوبوں میں کک بیکس کی مثالیں موجود ہیں،نیپرا کے ٹیرف سے آدھی قیمت پر منصوبہ مکمل کرنے کا پہلا موقع ہے ،ہم الٹی گنگا کا رخ موڑ کر سیدھا کررہے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفت گو کرتے ہوئے پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ ہم نے سفرکی باعزت سہولت دے کرنئی روایت قائم کی ہے، میٹروبس پرتنقید کی جارہی تھی،ہم میٹروٹرین لارہے ہیں۔میٹروٹرین سے ساڑھے 3لاکھ افراد سفرکرسکیں گے۔میٹروٹرین منصوبے کا فائدہ پورے لاہورکوہوگا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپریشن ضرب عضب،نیشنل ایکشن پلان،فوجی عدالتوں پراتفاق رائے پیدا کیا،کراچی آپریشن اتفاق رائے سے شروع کیا گیا۔کراچی آپریشن 2سال سے چل رہا ہےجوانتہائی کامیاب ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ کسان پیکج کو بعض شخصیات نے سیاست کی بھینٹ چڑھایا، کسانوں کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے،کسان ایسےمفادپرست سیاستدانوں سےپوچھیں انکی زندگی کیوں خراب کی جارہی ہے،کچھ سیاستدان غریب کسان کے پیٹ پرلات ماررہے ہیں۔پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کو سیاست کی نذرنہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ خواہش ہے کہ پشاورمیں بھی میٹرومنصوبہ بنائیں۔اورنج لائن میٹروٹرین منصوبے کو حتمی شکل دے دی گئی ۔اورنج لائن میٹرو ٹرین علی ٹاؤن سے ڈیرہ گجراں تک چلے گی۔تھرکے منصوبے پربھی بھرپورتوجہ دی جارہی ہے۔پاکستان کی روشنیوں کو بحال کرنے کے لیے پُرامید ہوں

نواز شریف نے کہا کہ ہماری اورماضی کی حکومت کا موازنہ کیاجائے۔پنجاب میں تعلیم کے شعبے میں انقلاب برپا کیا جارہا ہے،مستحق بچوں کو اربوں روپے کے وظائف دیے جارہے ہیں،میڈیا منصوبوں میں شفافیت کا جائزہ لے۔ماضی کے منصوبے کرپشن اور کمیشن کی نذرہوگئے،خلوص نیت کے ساتھ عوام کی خدمت کی جائے توباربارمینڈیٹ ملتا ہے

وزیر اعظم نے کہا کہ متبادل ذرائع سے بجلی پیدا کرنے کے منصوبے بنارہے ہیں۔نیپرا کی طرف سے مقررکی گئی قیمت سے آدھی قیمت پرمنصوبہ بنایا ہے،دسمبر2017 تک بجلی کے بیشترمنصوبے مکمل ہوجائیں گے،بجلی کے 3منصوبوں پر110ارب روپے بچارہے ہیں،لاہورمیٹروٹرین منصوبے پربھی اربوں روپے کی بچت ہوگی۔بھاشا اورداسومنصوبے ہمارے اگلے دورے میں آئیں گے۔تھرمیں کوئلے کے پلانٹس لگ رہے ہیں،تھرمیں کام 20 سے 25 سال پہلے شروع ہوجانا چاہیے تھا،پہلے کسی نےکیوں نہیں کیا؟

نواز شریف نے کہا کہ مخالفین کہتے ہیں لوگوں کو اسکولوں کی ضرورت ہے مگرمیٹروٹرین کیطرف دھکیلاجارہا ہے،کیا میٹروکی ضرورت نہیں کہ اسکول کے بچوں کو لائیں اورلے جائیں۔شہبازشریف عوامی خدمت کے لیے دن رات ایک کررہے ہیں.شہبازشریف اور ان کی ٹیم شاباش کی مستحق ہے۔پشاورمیں نیا پاکستان بننے کی شنید دی جارہی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.