تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:47

کئی طاقتوں کی نظریں بلوچستان پرہیں، وزیر داخلہ چودھری نثار

جیو نیوز - لورالائی.......وزیر داخلہ چودھری نثار کا کہنا ہے کہ کئی طاقتوں کی نظریں بلوچستان پرہیں، صوبے میں فساد کرنے والوں کی مدد دشمن کرتا ہے۔ لورالائی میں ایف سی بلوچستان کے زیر اہتمام 57 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ سے خطاب میں وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان نے کہا کہ چندسال پہلے کہا جاتا تھا کہ صوبے کے کچھ علاقوں میں پاکستان کا پرچم سربلند نہیں ہوتا، آج جوانوں کی قربانیوں سے بلوچستان میں امن آگیا ہے۔

چودھری نثار نے کہا کہ بلوچستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اس لئے کئی طاقتوں کی نظریں اس صوبے پرہیں ۔دہشت گردی کے خلاف جنگ ،صرف بلوچستان کی نہیں بلکہ پاکستان اور اسلام کی جنگ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.