تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:35

وزیراعلیٰ سندھ نے 6ہزار اہلکار بھرتی کرنے کی منظور دیدی،آئی جی ٹریفک

جیو نیوز - کراچی......شہید بینظیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں پولیس کمانڈوز کی 27ویں پاسنگ آوٹ پریڈ میں 3خواتین سمیت 1200اہلکار تربیت حاصل کرکے سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی نے دعویٰ کیا ہے وزیراعلیٰ سندھ نے چھ ہزار ٹریفک پولیس اہلکاروں کی بھرتی کی منظوری دےدی۔

رزاق آباد میں قائم شہید بینظیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 27 ویں الیٹ کورس پاسنگ آوٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی،پاسنگ آوٹ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی تھے۔ پریڈ میں 3خواتین سمیت 12سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ٹریننگ سینٹر انچارج نے پاس آوٹ ہونے والے اہلکاروں سے ملک کی حفاظت اور ایمانداری کا حلف لیا۔

پاس آوٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقدانعامات بھی تقسیم کیے گئے اور مہمان خصوصی کی جانب سے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے اپنے خطاب میں کہاکہ امن کے لیے پولیس کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔

پاسنگ آوٹ ہونے والے اہلکاروں نے پریڈ کے موقع پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.