10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 12:59
ایم کیو ایم کے عمیر صدیقی کیخلاف رینجرز اہلکار قتل کیس کی سماعت
جیو نیوز - کراچی .......کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کارکن عمیر صدیقی کے خلاف رینجرزاہلکار کے قتل کیس کی سماعت کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کردی۔ دوسری طرف دوملزمان کو ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کردیا گیا۔
انسداد دہشت گردی کی عدالت میں رینجرز اہلکار کے قتل کے الزام میں گرفتار ایم کیو ایم ممبر الیکشن سیل عمیر صدیقی کو پیش کیا گیا۔ ملزم کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث کیس سماعت 21 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔ملزم عمیر صدیقی نے2014میں رینجرز اہلکار شوکت کو قتل کیا تھا جس کا مقدمہ گلشن معمار تھانے میں درج ہے۔
دوسری طرف عدالت نے غیر قانونی اسلحہ،دھماکا خیزمواد اور ٹارگٹ کلنگ کے الزام میں گرفتار دوملزمان کو 90 روز کے لیے رینجرز کے حوالے کردیا۔ملزم کمال صدیقی کو وہاڑی جبکہ ملزم نعمان عارف کو عزیز آباد سے گرفتار کیا گیاہے۔