10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:15
لاہور ، انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان
جیو نیوز - لاہور.....لاہورتعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے سالانہ امتحانی نتائج کا اعلان کر دیا،کامیابی کا تناسب 56اعشاریہ 76 فیصد رہا۔
تعلیمی بورڈ لاہور کے زیراہتمام ہونے والے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون 2015ء کے امتحانات میں ایک لاکھ 23 ہزار 172 طلباء شریک ہوئے۔
انتخابی نتائج کے مطابق 69 ہزار 890 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،تعلیمی حکام کے مطابق کامیابی کی شرح 56 اعشاریہ 76 فیصدرہی۔