تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 13:31

لاہور /اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات،کنٹرول رومز قائم

جیو نیوز - اسلام آباد......لاہور اور اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کی مانیٹرنگ کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ شکایات پر فوری کارروائی کی جائے گی ۔

الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 122 لاہور اور این اے 144 اوکاڑہ کے ضمنی انتخابات کی نگرانی کے لیے اسلام آباد اور لاہور میں کنٹرول رومز قائم کردیے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں کنٹرول روم کی نگرانی چیف الیکشن کمشنر اور سیکرٹری جبکہ لاہور میں صوبائی الیکشن کمشنر نگرانی کریں گے ،پولنگ کےروزضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا فوری نوٹس لیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.