10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:19
کراچی میں پولیس کمانڈوز کی 27ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ
جیو نیوز - کراچی........شہید بینظیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر کراچی میں پولیس کمانڈوز کی 27ویں پاسنگ آئوٹ پریڈ میں 3خواتین سمیت 1200اہلکار تربیت حاصل کرکے سندھ پولیس کا حصہ بن گئے۔
رزاق آباد میں قائم شہید بینظیر آباد پولیس ٹریننگ سینٹر میں 27 ویں الیٹ کورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب منعقد ہوئی، پاسنگ آئوٹ کے مہمان خصوصی ایڈیشنل آئی جی ٹریفک خادم حسین بھٹی تھے۔ پریڈ میں 3خواتین سمیت 12سو اہلکاروں نے حصہ لیا۔ ٹریننگ سینٹر انچارج نے پاس آئوٹ ہونے والے اہلکاروں سے ملک کی حفاظت اور ایمانداری کا حلف لیا۔
پاس آئوٹ ہونے والے پولیس اہلکاروں میں ایڈیشنل آئی جی ٹریفک کی جانب سے تعریفی اسناد اور نقدانعامات بھی تقسیم کیے گئے اور مہمان خصوصی کی جانب سے جوانوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔ایڈیشنل آئی جی ٹریفک نے اپنے خطاب میں کہاکہ امن کے لیے پولیس کی قربانیوں کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
پاسنگ آئوٹ ہونے والے اہلکاروں نے پریڈ کے موقع پر اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا اور حاضرین سے خوب داد سمیٹی۔