10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:20
خیرپور میں پولیس کا شادی کی تقریب پر چھاپا
جیو نیوز - خیرپور.......خیرپور میں پولیس نے شادی کی تقریب پر چھاپا مار کر آٹھ سالہ دلہن کو سرکاری کفالت میں لے لیا۔ دلہن کے بھائی نے بہن کو ایک لاکھ پندرہ ہزار روپے میں فروخت کیا تھا۔
صوبھو ڈیرو میں پولیس نے چھاپہ مار کر 35سالہ دولہا اور دلہن کے بھائی کو گرفتار کرلیا،ایس ایچ او علی محمد مہر کے مطابق نکاح خواں،دولہا اور دلہن کے بھائی کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، نکاح خواں موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔