تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 14:20

بھارت نے پیر کو جانے والی سمجھوتا ایکسپریس بھی منسوخ کر دی

جیو نیوز - کراچی.........بھارت نےپیر کےروز بھی سمجھوتا ایکسپریس منسوخ کر دی،بھارتی ریلوےحکام نے پیغام دیا ہےکہ مظاہرےختم نہیں ہوئے،اس لئے ٹرین نہیں لے سکتے۔

سینئرجنرل منیجرمحکمہ ریلویزجاویدانورنےجیونیوزکو بتایاکہ بھارتی ریلوےحکام نےاطلاع دی ہےکہ بھارت میں مظاہرےختم نہیں ہوئے،سمجھوتاایکسپریس پرحملےکاخطرہ ہے،اس لئےوہ پیر کے روز بھی سمجھوتا ایکسپریس نہیں لے سکتے۔

جمعرات8اکتوبر کو بھی بھارت نے سمجھوتا ایکسپریس لینے سے انکار کر دیا تھا،جس کے باعث ٹرین کو واپس لاہور لانا پڑا تھا، اس دن سےسمجھوتا ایکسپریس کے40سےزائد مسافر لاہور ریلوے اسٹیشن کےمسافر خانےمیں قیام پذیرہیں،جن کےکھانے وغیرہ کےانتظامات محکمہ ریلویز کر رہا ہے،ان میں شادیوں میں شرکت کیلئےبھارت جانے والےمسافر بھی شامل ہیں،جبکہ متعدد مسافروں کےویزے بھی ختم ہو گئےہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.