تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:19

ہمیں آئے صرف ڈھائی سال ہوئے ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختون خوا

جیو نیوز - پشاور........خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہےکہ انہیں آئے صرف ڈھائی سال ہوئے ہیں اور ان کی کارکردگی کا موازنہ ان لوگوں سے کیا جاتا ہے جو پچیس تیس سال سے حکومت میں ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے انھوں نے کہاکہ جب مجھے صوبہ ملا تو اس میں کوئی نظام نہیں تھا، ساری توجہ نظام بدلنے کے کام پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری چائے کا خرچہ بھی اخباروں میں آتا ہے، سسٹم کا مقابلہ کرنا چاہیے، پنجاب کے پاس بے تحاشا بجٹ ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.