تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 16:35

بلاول بھٹو سے ملاقات نہ ہونے پر جیالے کی ٍ خود سوزی کی کوشش

جیو نیوز - نوابشاہ........ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں میں مصروف ہیں، وہ دو روز سے نوابشاہ میں موجود ہیں، آج پیپلزپارٹی کے ایک جیالے نے چیئرمین سے ملاقات نہ کرانے پر احتجاجاًٍ خود سوزی کی کوشش بھی کی۔

نوابشاہ کےزرداری ہاؤس میں بلاول بھٹوزرداری نےپارٹی ورکروں اور منتخب نمائندوں سے ملاقاتیں کیں ، ترجمان کے مطابق پارٹی چیئرمین نے ملاقات میں تمام لوگوں کو ہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے اضلاع میں لوگوں کی خدمت کریں اور ان کے مسائل حل کریں،وزیربلدیات ناصرشاہ نےمیڈیاسےگفتگومیں کہا کہ پیپلزپارٹی کو ٹارگٹ کرکے تاثر دیا جا رہا ہے کہ کرپشن صرف پیپلزپارٹی نے ہی کی ہے۔

زرداری ہاؤس نوابشاہ کےباہر ایک شخص نے شورشرابا کیا اور خود سوزی کی کوشش کی۔ یہ شخص پیپلزپارٹی کاجیالا محمدرمضان تھا جوبلاول بھٹوسے ملاقات نہ ہونے پر دل برداشتہ ہوگیا اور خودسوزی کی کوشش کی۔زرداری ہاؤس کےعملےنےجیالےکوپکڑکےپولیس کےحوالے کردیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.