10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 17:15
گوجرانوالہ اورسیال کوٹ ڈویژن میں کیبل پرنشریات بند
جیو نیوز - گوجرانوالہ.......گوجرانوالہ اورسیالکوٹ ڈویژن میں پنجاب بورڈ آف ریونیو کی ہٹ دھرمی کی وجہ سے صارفین 14گھنٹے سے کیبل کے ذریعے چینلزکی نشریات دیکھنے سے محروم ہیں۔
کیبل آپریٹرزایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری چودھری طاہرجاوید نے کہا ہے کہ کیبل آپریٹرایسوسی ایشن نے سرگودھا، ملتان، بہاولپور، رحیم یارخان اور ڈیرہ غازی خان میں بھی کیبل بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
خالد آرائیں کے مطابق اگر پھر بھی معاملات طے نہ ہوئے تو پہلے مرحلے میں پنجاب اور پھر پورے پاکستان میں کیبل پر نشریات بند کردی جائیں گی۔