تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:3

کراچی میں ڈیفنس کے بنگلے کا مالک بھی جعل ساز مافیا کا شکار

جیو نیوز - کراچی........ کراچی صدرمیں اکبرروڈ کی بلڈنگ نمبرتین سوپینتالیس کے بعد زمزمہ ڈیفنس کے بنگلہ نمبر 10کے مالک بھی جعلسازمافیا کا شکار بن گئے،مکان کے کاغذ گھر پرہی رہے اور قیمتی بنگلا بک گیا۔

سینئر چارٹرڈ اکائونٹینٹ نجم الاسلام کیلئے کلفٹن کنٹونمنٹ کی جانب سے ٹیکس نوٹس حیرت کا باعث تھا کیونکہ نوٹس ان کے بجائے نامعلوم محسن احسن کے نام تھا، رابطے پر انہیں زندگی کا سب سے بڑا دھچکا لگا کہ انہوں نے تواپنا ہی مکان بیچ ڈالا ہے۔

کاغذات میں ہیر پھیر کا کام یو اے ای کے پاکستانی سفارت خانے کے جعلی ٹھپے سے ہوا، پاکستا ن میں موجود مسٹر نجم کوابوظہبی میں دکھا کر پاور آف اٹارنی کرا لی گئی،پھر یہاں بنگلے کی محسن احسن کے نام منتقلی کے وقت جعلی لیٹر سے ابوظہبی سفارت خانے سے تصدیق ہوئی، کلفٹن ون کے سب رجسٹرار نے ضابطوں کو روندتے ہوئے بنگلہ محسن احسن کو تھما دیا۔

بورڈ آف ریونیو کی انکوائری رپورٹ کے مطابق سب رجسٹرار سکندر قریشی نے یہ کارنامہ انجام دیا، موصوف کورٹ آرڈر کے باوجود کلفٹن میں بھرتی ہوئے، یوں قیمتی بنگلہبک گیا اور مشکل اعداد و شمار سے زندگی بھر کھیلنے والے چارٹرڈاکائونٹینٹ کے ساتھ ہی کھیل ہو گیا۔

سینئرممبر بورڈ آف ریونیو نے تین دن میں انکوائری مکمل کر کے سب رجسٹرار کو برطرف کرنے کا فیصلہ کیا ہے، سزا ملتی رہے تو ٹھیک ورنہ عوام کیلئے اس سے ڈرائونا کوئی اور خواب نہیں ہو سکتا کہ کوئی نامعلوم ان کو اپنے ہی مکان سے چلتا کردے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.