10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:35
وزیراعظم کی نیوز کانفرنس ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے، عمران
جیو نیوز - لاہور........پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے پریس کانفرنس کرکے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی۔
ایک بیان میں عمران خان نے وزیراعظم نوازشریف کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ این اے 122 ضمنی انتخاب سے قبل گھبرا چکی ہے۔عمران خان نے کہا کہ نواز شریف نے الیکشن سے ایک دن پہلے پریس کانفرنس کی جو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی ہے۔