10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 18:35
ملک ریاض کا جگر کے مریض فیض کا علاج کرانے کا اعلان
جیو نیوز - پشاور........بحریہ ٹائون کے ملک ریاض جگر کے عارضے میں مبتلا پشاور کے محمد فیض کا علاج کرائیں گے،جیو نیوز فیض کی آواز بنا تھا۔
پشاور کے 36 سالہ فیض محمد خاندان کا واحد کفیل ہے،جس کو ڈاکٹروں نے جگر کی پیوند کاری ہی واحد علاج بتایا تھا، جیونیوز محمد فیض کی آواز بنا۔
جوان بیٹے کی بیماری پر فیض کے بابا نے جیو نیوز پربیٹے کے علاج کے لیے مدد کی اپیل کی ،بحریہ ٹاؤن کے ملک ریاض نے جیو نیوز پر یہ خبر دیکھی اور ان کے علاج کا اعلان کردیا ،فیض اور ان کے گھر والے بہت خوش ہیں۔ مشکل گھڑی میں آواز بننے پر محمد فیض اور اس کے گھروالے جیو نیوز کے شکر گزار ہیں۔