تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
10 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 19:32

ٹریبونل نے این اے 122 کا نتیجہ مسترد کر دیا تھا، لطیف کھوسہ

جیو نیوز - لاہور....... پیپلز پارٹی کے رہنما سردار لطیف کھوسہ کا کہنا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 کا نتیجہ دھاندلی شدہ قرار دے کر مسترد کردیا تھا، حیرت ہے نا اہل قرار پانے والا رکن اسمبلی کیسے الیکشن لڑ سکتاہے۔

لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار لطیف کھوسہ نے کہا کہ این اے 122 کا نتیجہ دھاندلی زدہ قرار دیا گیا ، کیا کوئی اس کا بھی حساب لے گا۔ انکا کہناتھاکہ ماروی میمن لاہور میں کیا کررہی ہیں ، کیا الیکشن کمیشن کو عابد شیر علی گرجتے برستے نظر نہیں آرہے۔

انکا کہناتھاکہ قومی اداروں کو اونے پونے داموں فروخت نہیں کرنے دیں گے ، مفاہمت کی سیاست بہت ہوچکی،کیا وزیر اعظم برطرف ہوگا تو پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.