11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 0:36
پولنگ اسٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں پر پی ٹی آئی کا اظہار عدم اطمینان
جیو نیوز - لاہور.......لاہورکےضمنی انتخابات میں پولنگ اسٹیشنز پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں پر تحریک انصاف نے عدم اطمینان کا اظہار کردیاہے۔
چودھری سر ور نے چیف الیکشن کمشنر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پولنگ اسٹیشنز پر نصب خراب کیمروں کا نوٹس لیا جائے، خراب کیمرے تبدیل کیے جائیں۔
چودھری سرور نے خط میں امید ظاہر کی ہے کہ الیکشن کمیشن شفاف انتخابات کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے گا۔