11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 2:59
جہانیاں میں مبینہ پولیس مقابلہ ، 2 زیر حراست ملزمان ہلاک
جیو نیوز - جہانیا ں........جہانیاں میں ساتھیوں کو چھڑانے کے لئے مسلح افراد نے پولیس وین پر حملہ کردیا، مبینہ فائرنگ کے تبادلے میں زیرحراست دو ملزمان مارے گئے۔
ڈی ایس پی جہانیاں سرکل محمد عمران کے مطابق پولیس زیر حراست ملزمان انیس وینس اور صدیق سیال کو ساتھیوں کی نشاندہی اور اسلحہ کی برآمدگی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ دلو موڑ کے قریب مسلح افراد نے وین پر حملہ کردیا۔
دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے اور ان کے ساتھی فرار ہوگئے۔مارے گئے ملزمان 50 سے زائد مقدمات میں 5اضلاع کی پولیس کو مطلوب تھے۔