11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 3:15
وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پرپاکستان جاناچاہتاہوں،علی گیلانی
جیو نیوز - سری نگر......بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے کشمیری بزرگ رہنما سید علی گیلانی کو با ضابطہ طورپردورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کشمیری رہنما سید علی گیلانی کو پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کے توسط سے بھیجے گئے خط میں پاکستان آنے کی دعوت دی گئی ہے، خط میں کشمیری عوام کو سیاسی، سفارتی اور اخلاقی سطح پر پاکستان کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ادھر علی گیلانی نے بھارتی حکومت سے اپنا پاسپورٹ طلب کر لیا ہے ۔ان کا کہنا ہے کہ وہ وزیراعظم نوازشریف کی دعوت پرپاکستان جاناچا ہتے ہیں ۔دورہ پاکستان کےلیےتاریخ طےنہیں کی۔اانھوں نے کہاکہ بھارتی حکام نے انھیں 9ماہ کےلیےپاسپورٹ دیاتھاجوواپس لےلیاگیا ہے ۔۔ وہ پاکستان جانا چاہتے ہیں ۔اس لیئے ان کا پاسپورٹ دیا جائے ۔