11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:43
لاہور : این اے 122 کے ضمنی انتخاب میں پولنگ شروع
جیو نیوز - لاہور......لاہور میں قومی حلقہ این اے122اور صوبائی حلقہ پی پی147میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہوگئی ہے۔پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان تحریک انصاف کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے۔ووٹرز آج سردار ایاز اور علیم خان کی قسمت کافیصلہ کریں گے۔ اس بڑے معرکے کے لیے سیکورٹی کےانتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ شفافیت برقرار رکھنے کے لیے پولنگ اسٹیشنزکے اندر بھی فوج موجود ہے۔
قومی حلقہ این اے122اور صوبائی حلقہ پی پی147میں پولنگ صبح 8 بجے سے شروع ہوگئی ہے جو شام 5 بجے اختتام پذیر ہو گی۔
این اے122سےمسلم لیگ ن کےامیدوار سردار ایاز صادق،تحریک انصاف کےعبدالعلیم خان اور پیپلز پارٹی کے بیرسٹر عامر حسن میدان میں ہیں۔پی پی 147سےمسلم لیگ ن کےامیدوار محسن لطیف،تحریکِ انصاف کےشعیب صدیقی اور پیپلزپارٹی کےافتخار شاہد کے درمیان مقابلہ ہو گا۔
دونوں نشستوں پر اصل مقابلہ مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کےدرمیان ہی متوقع ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق این اے122میں ووٹرز کی کل تعداد3لاکھ 47ہزار762ہے جبکہ ووٹنگ کیلئے284پولنگ اسٹیشن قائم کیےگئےہیں،جن میں 134پولنگ اسٹیشن مردانہ اور 134ہی زنانہ ہیں جبکہ 16پولنگ اسٹیشن مشترکہ ہیں۔حلقہ میں 673پولنگ بوتھ قائم کئےگئےہیں۔حلقےمیں21ہزار نئےووٹرز رجسٹرڈ ہوئےہیں۔