تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 4:59

ایاز صادق نے گڑھی شاہو میں ووٹ کاسٹ کیا

جیو نیوز - لاہور...... این اے 122 کے لیے انتخابی معرکہ جاری ہے،ن لیگ کے امیدوارایاز صادق نے سردار ہائی اسکول گڑھی شاہو میں ووٹ ڈال دیا ہے۔

اس موقع پر سابق اسپیکر قومی اسمبلی کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم بہت پرجوش ہیں،نماز کی ادائیگی اور ناشتے کے بعد یہاں پہنچے ہیں۔ ہمارے کیمپ میں موجود رش سے ن لیگیوں کے جوش و خروش کا اندازہ کیا جاسکتا ہے۔

دوسری جانب این اے 122علامہ اقبال روڈ کے پولنگ اسٹیشن میں کچھ بدمزگی دیکھنےمیں آئی۔جس کے بعد پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ نے انتخابی عمل کا بائیکاٹ کردیا۔ پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ بیلٹ بکس ابھی سیل نہیں تھے کہ ووٹرز کو اندر بلالیا گیا۔ ایجنٹ کا کہنا تھا کہ خالی بیلٹ بکس دکھا کر دوبارہ سیل کیے جائیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.