تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 7:12

پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے مخالفین بوکھلا چکے ہیں ،جہانگیر ترین

جیو نیوز - لاہور ......پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی انتخابی مہم سے مخالفین بوکھلا چکے ہیں ،چوہدری سرور کا کہنا تھاکہ آج کا دن موجودہ حکمرانوں سے نجات کا دن ہے ،اسٹیٹس کو توڑ کر دم لیں گے ۔

پی ٹی آئی کے رہنما جہانگیر خان ترین اور چوہدری سرور نے علامہ اقبال روڈ پر سردار ہائی اسکول کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا ،

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت سے گھبرا کر ن لیگ کی ساری کابینہ لاہور میں اترآئی ہے ، ٹرن آؤٹ میں تیزی آ رہی ہے ، جلد ہرچیز واضح ہوتی چلی جائے گی ۔

پی ٹی آئی کے صوبائی آرگنائز چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے خلاف پنجاب پولیس ہی الیکشن نہیں لڑ رہی ، وفاقی حکومت کے سارے محکمے بھی انتخابی مہم پر نکلے ہوئے ہیں ،ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی اسٹیٹس کو توڑ کر دم لے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.