تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:16

گرما گرم الیکشن ماحول میں گرما گرم لاہور ی ناشتہ زوروں پر

جیو نیوز - لاہور.....لاہور میں الیکشن کا ماحول گرم ہے،ہر شہری کی کوشش ہے کہ وہ جلد ازجلد اپنا ووٹ کاسٹ کردے لیکن صبح صبح کسی بھی اہم کام سے پہلے ایک چیز ایسی ہے جس پر لاہوری کوئی سمجھوتہ نہیں کرتے ہیں۔

دن سیاسی ہویا غیر سیاسی ،زندہ دلان لاہور کی صبح مرغ چنے،پائے،لسی اور چائے سے ہوتی ہے ، لاہوریوں کاسارا دن ویسے بھی الیکشن کی گہماگہمی میں لگ جائے،ان اندیشوں کے پیش نظر آج اہلیان لاہور نےدبنگ ناشتے کے ساتھ مکمل انصاف کیا ۔

گاہکوں کی غیر معمولی تعداد میں آمد کی توقع کرتے ہوئے دکانداروں نے بھی خاص تیاری کی ہے ۔جیسے جیسے لاہوری ووٹ ڈالنے کے لئے گھروں سے نکل رہے ہیں، اس عمل سے پہلے یا بعد میں جب اور جہاں بھی جگہ مل رہی ہے،ناشتے کے دور چل رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.