11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:16
پی پی 147کے امیدوار افتخار شاہد نے دھاندلی کا الزام لگادیا
جیو نیوز - لاہور .....پی پی 147 پر پیپلز پارٹی کے امیدوار افتخار شاہد کا صبح صبح دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ن لیگ نے آج دن کا آغاز ہی دھاندلی سے کیا ہے۔
انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ امیدوار تک کو پولنگ اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکا جارہا ہے،الیکشن کمیشن کی بدانتظامی کے بعد یہ الیکشن گزشتہ انتخابات سے بھی زیادہ خطرناک لگ رہا ہے ۔
گڑھی شاہو کے سردار گرلز ہائی اسکول میں پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹ نے بھرپور احتجاج کیا۔