11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:32
عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا،عوام تاریخی فیصلہ دینگے،علیم خان
جیو نیوز - لاہور ......این اے 122پر پی ٹی آئی کے امیدوار علیم خان کا کہنا ہے کہ آج کاالیکشن پورے پاکستان کا الیکشن ہے، عمران خان کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے، عوام آج تاریخی فیصلہ دیں گے۔
میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام ضمیر کی آواز پر لبیک کہہ رہے ہیں ،پوری امید ہے جیت تحریک انصاف کی ہو گی ، آج کا دن تاریخی ہے ،پی ٹی آئی کا پیغام گھر گھر پہنچ چکا ہے ۔
علیم خان کا کہناتھا کہ لوگ گھروں سے نکلیں اور ضمیر کے مطابق فیصلہ دیں ، کچھ پولنگ اسٹیشنز پر ان کے پولنگ ایجنٹس کو اعتراض تھا ، تاہم وہ فوج کی نگرانی میں الیکشن سے مطمئن ہیں ،ووٹنگ کے بعد بھی یہی طریقہ کار رہے تو کوئی اعتراض نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پہلے آکر ڈور ٹو ڈور عوام کے مسائل دیکھ لیتے تو خوشی ہوتی۔