تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:44

شمالی وزیرستان : فورسز کی فضائی کارروائی،22دہشتگرد ہلاک

جیو نیوز - راولپنڈی .....آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے تحت کارروائیاں جاری ہیں،سیکیورٹی فورسز کی تازہ کارروائی میں 22دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے گزشتہ شب شمالی وزیرستان میں کامیاب فضائی کارروائی کی۔

کارروائی دتہ خیل میں پاک افغان سرحد کے قریبی علاقے میں کی گئی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ 6 ٹھکانے بھی تباہ کر دئیے گئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.