تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 8:44

این اے 122 معرکہ، کئی پولنگ اسٹیشن میدان جنگ بن گئے

جیو نیوز - لاہور .....این اے 122پر ہونیوالے بڑے انتخابی معرکے میں پولنگ کے دوران کئی اسٹیشن میدان جنگ بن گئے،پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان میںبستی سیدن شاہ ،سمن آباد اور کریسنٹ اسکول کے باہر کرسیاں چل گئی،لاتوں ،مکوں کا آزادانہ استعمال کیا گیا ۔

بستی سیدن شاہ میں بڑی جماعتوں کے کارکنان میں تلخ کلامی اس حد تک بڑھ گئی کے کہ دنوں جانب سے کرسیاں چل گئیں،اس موقع پر کارکنان نے مکوں اور لاتوں کا آزادنہ استعمال کیا ۔

سمن آباد میں بلے اور شیر کے حامی آمنے سامنے آگئے ،دونوں جانب سے اپنے امیدوار کے حق اور مخالفت میں نعرے بازی کی گئی،جس کے باعث ماحول گرم ہوگیا ۔

بستی سیدن اور سمن آباد میںلڑائی کی اطلاع پر سیکیورٹی اہلکار پہنچ گئے اور کارکنان میں بیچ بچائو کرایا ۔ادھر کریسنٹ اسکول کے باہر دونوں جماعتوں نے نعرے بازی کی جبکہ پولنگ کا عمل جاری ہے۔

قوم کی نظریں لاہور کے حلقے این اے 122کے انتخابی معرکے پر لگی ہیں ، جہاں مسلم لیگ ن کے امیدوار سردار ایاز صادق ، پاکستان تحریک انصاف کےامیدوار علیم خان اور پیپلز پارٹی کے عامرحسن میدان میں ہیں تاہم اصل مقابلہ سردار ایاز صادق اور علیم خان کے درمیان ہے۔

پولنگ کے دوران کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کیلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں،اس موقع پر 5بٹالین فوج اور رینجرز کی 2کمپنیاں الیکشن کے دوران فرائض کی انجام دہی میں مصروف ہیں جبکہ پولیس کے ساڑھے 8ہزار اہلکار بھی سیکیورٹی کے امور نباہ رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.