11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:16
کراچی میں موسم گرم اور خشک رہنے کاامکان
جیو نیوز - کراچی ......محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں پارہ 34ڈگری تک پہنچ سکتا ہے جس کے باعث موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بھی موسم کا مزاج گرم رہے گا ،تاہم شام تک موسم جزوی ابرآلود ہونے کا بھی امکان ہے ، شہر کا درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ ہوا میں نمی کا تناسب 60فیصد رہےگا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک بڑھنے کا امکان ہے۔