تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 9:48

ماتھے پر گولی مار دینگے،دھمکی آمیز میسج مل رہے ہیں،عظمیٰ بخاری

جیو نیوز - لاہور .....مسلم لیگ ن کی رکن پنجاب اسمبلی عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے کہ انہیں 2 دن سےدھمکی آمیز میسج مل رہے ہیں اور ماتھے پر گولی مارنے کی دھمکی دی جا رہی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نےنوٹس لیتے ہوئےملزم کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا ہے ۔

عظمیٰ بخاری کاکہناہے کہ انہیں 2 دن سےویب نمبر سےدھمکی آمیز میسج آرہے ہیں،وہ ڈرنے والی نہیں،وزیراعظم ہاؤس کوشکایت کردی ہے ،الیکشن کے بعددھمکی بھیجنے والے کا پتہ چلایاجائے گا،تحریک انصاف دھاندلی کا رونا روتی رہے گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نےدھمکی کا نوٹس لیتےہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی،انہوں نےہدایت کی کہ ملزم کو فی الفور گرفتار کرکے قانونی کارروائی کی جائےاورعظمیٰ بخاری کو مناسب سیکیورٹی فراہم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.