تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:4

الیکشن میں اس بار پولیس پر جانبداری کا الزام نہیں لگے گا،ڈی آئی جی آپریشنز

جیو نیوز - لاہور .....ڈی آئی جی آپریشنز لاہور ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ پولیس کی کسی سے سیاسی وابستگی نہیں ،امید ہے اس بار پولیس پر جانبداری کا الزام نہیں لگے گا ۔

ضمنی الیکشن کے دوران ایک پولنگ اسٹیشن پر میڈیا سے گفتگو میں ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا تھا کہ 284 پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کو پورا تحفظ دیا جا رہا ہے ،کچھ حساس پولنگ اسٹیشنز پر زیادہ توجہ ہے ،ہلڑبازی ،بدتمیزی اور شرارت کرنیوالوں سے سختی سے نمٹا جائے گا ۔

ان کا کہنا تھا کہ پولنگ اسٹیشن پر واک تھرو گیٹ کی نصب کردئیے گئے ہیں، سیکیورٹی انتظامات سخت ہیں،کوشش کررہے ہیں ماضی کی طرح اس بار پولیس پر جانبداری کا الزام نہیں لگنے نہ دیا جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.