11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:20
عمران خان شکست دیکھ کر الزامات پر اتر آئے ہیں،آصف کرمانی
جیو نیوز - لاہور ......وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی ڈاکٹر آصف کرمانی کا کہنا ہے کہ عمران خان شکست دیکھتے ہوئے الزامات اور بہانے بازی پر اتر آئے ہیں۔
شادمان میں جیو نیوز سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ شادمان کریسنٹ اسکول میں ووٹ ڈالنے آیا ہوں۔
انہوں نے اس موقع پر امید ظاہر کی کہ مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق ہی ضمنی انتخابات میں کامیاب ہونگے۔