11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:31
این اے 122:سردار ایاز صادق کا مختلف پولنگ اسٹیشنز کا دورہ
جیو نیوز - لاہور .....مسلم لیگ نے کے امیدوار سردار یاز صادق نے کاپکی ٹھٹھی،سمن آباد ،اچھرہ اور مسلم ٹائون کے پولنگ اسٹیشنز کا دورہ کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے ووٹرز سے ملاقات کی پولنگ کے عمل کا جائزہ لیا ۔
اس دوران سردار ایازصادق نے کارکنان کی حوصلہ افزائی کی ،جس کے بعد انہوں ظہر کی نماز جامعہ نعیمیہ میںسابق رکن پنجاب اسمبلی حافظ نعمان کی امامت میں ادا کی ۔
بعد ازاں انہوں نے کامزنگ ،لارنس روڈ اور شادمان کالونی کی پولنگ اسٹیشنز کے دورہ کیا۔