11 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 11:32
سندھ حکومت پیر تک حلقہ بندیوں میں تاخیرکی رپورٹ دے،الیکشن کمیشن
جیو نیوز - اسلام آباد ......الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں میں تاخیر کے معاملے پر سندھ حکومت سے پیر کے روز رپورٹ طلب کرلی ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق سندھ حکومت نے ہائیکورٹ کے حکم پر ترمیم شدہ حلقہ بندیوں کا نوٹیفکیشن اب تک جاری نہیں کیا ہے اور حلقہ بندیوں کا نوٹیفیکیشن جاری نہ ہونے سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی میں تاخیر کا مسئلہ درپیش ہے۔
الیکشن کمیشن نے صوبائی الیکشن کمیشن کی رپورٹ پر چیف سیکریٹری کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نوٹیفکیشن میں تاخیر سے متعلق رپورٹ کل تک جمع کرائیں۔