12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:37
سول ایٹمی معاہدہ ،ہندوستان سے کیا گیا، پاکستان سے نہیں کیاجارہا، رضاربانی
جیو نیوز - اسلام آباد......چیئرمین سینٹ میاں رضا ربانی نے کہا ہے کہ مغربی ممالک اور امریکا پاکستان کےساتھ جانبدارانہ رویہ اختیار کررہے ہیں، ہندوستان کےساتھ سول ایٹمی معاہدہ کیا، پاکستان کےساتھ نہیں کیاجارہا۔
چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی نے اسلام آبادمیں تقریب سے خطاب میں کہاکہ پانی کے معاملے پر ہندوستان پاکستان کے ساتھ زیادتی کر رہا ہے، معاملےکےمستقل حل کیلئےحکومت بین الاقوامی سطح پر آواز اٹھائے۔
رضاربانی نےکہاکہ پاکستان کی قومی قیادت ہندوستان کی قیادت کے مقابلے میں انتہائی سمجھدار اور ذمہ دار ہے۔