تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:37

پولنگ پر اعتماد کرنے پر تحریک انصاف کےمشکور ہیں ،ریٹرننگ آفیسر

جیو نیوز - لاہور.......قومی اسمبلی کےحلقہ این اے 122 اورصوبائی حلقہ پی پی 147کے ریٹرننگ آفیسر زاہداقبال کاکہناہےکہ تحریکِ انصاف نےالیکشن کو کھلےدل سے تسلیم کیا ،پولنگ کےعمل پر اعتماد کرنے پر تحریک انصاف کےمشکور ہیں ۔

لاہورمیں میڈیا سےگفتگوکرتےہوئےریٹرننگ آفیسرزاہداقبال کاکہنا تھاکہ ضمنی انتخاب میں ہمیشہ ہی انتظامات زیادہ بہترہوتےہیں،عام انتخابات پورےملک میں ہوتےہیں،اس لئے اس قدر سیکیورٹی انتظامات نہیں ہوسکتے۔

انہوں نےکہاکہ کسی امیدوار کی طرف سے دھاندلی کی شکایت نہیں ملی،ہم سب اگرضمیر کےمطابق چلیں تو سب ٹھیک ہو سکتا ہے،زاہد اقبال کاکہناتھاکہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی کسی خلاف ورزی کی شکایت ملتی تو کارروائی کرتے،انہوں نے خود جہاں خلاف ورزی دیکھی وہاں سےبینرز اور پوسٹرز ہٹا دیئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.