تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
12 اکتوبر 2015
وقت اشاعت: 10:37

چائنہ اوپن ڈبلز ایونٹ جیتنے کے بعد ثانیہ مرزا اپنے آبائی شہر پہنچ گئی

جیو نیوز - حید ر آباد دکن........ چائنہ اوپن ڈبلز ایونٹ جیتنے کے بعد ثانیہ مرزا اپنے آبائی شہر حید ر آباد دکن پہنچ گئی،ثانیہ کہتی ہیں کہ لگاتار چار ٹورنامنٹ جیتنے پر بہت خوش ہیں۔

شاندار کامیابیوں کے بعد گھر پہنچنے والی ثانیہ مرزا پر تھکن کے آثار نمایاں تھے،لیکن ساتھی ہی ان کی آنکھوں میں جیت کی خوشی کی چمک واضح تھی ۔

میڈیا سے گفتگو میں ثانیہ مرزا نے کہا کہ گزشتہ چار ایونٹس میں وہ اپنی پرفارمنس سے کافی مطمئن ہیں ،اب وہ ایک ہفتے آرام کرنا چاہتی ہیں۔

چائنا اوپن ٹائٹل سمیت چاروں ایونٹس کی فتوحات میں ان کی پارٹنر سوئٹزر لینڈ کی مارٹینا ہینگز تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.